Sale!

شاہ جہاں سے بہادر شاہ ظفر تک

745.00

Description

تاریخ سفاک بھی ہوتی ہے اور دلچسب بھی ۔
میں نے اس کی سفا کی قابل برداشت بنانے اور دلچسپ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے تاریخ کو کہانی بنانے کی کوشش کی ہے ۔
آپ انھیں ناول اور تاریخ کے درمیان کی کوئی چیز کی سکتے ہیں ۔ اس لیے کہ ان کہانیوں میں فکشن صرف اتنا شامل کیا ہے ۔جتنا آٹے میں نمک ۔کوشش کی ہے کہ تاریخ مسخ نہ ہونے پائے ۔ اسی لیے یہ کہانیاں موضوع کی درستی کے ساتھ ساتھ سراتور زبان کی خوبصورتی کا حق بھی ادا کرتی نظر آیں گی ۔
اس سے پہلے ایسی ہی کہانیوں کا میرا ایک مجموعہ “چنگیز خاں سے جہانگیر تک ” کے نام سے شائع ہو چکا ہے ۔ اس سے آگے کی کہانیاں پیش نظر کتاب میں پیش کی جارہی ہیں ۔ توقع کرتا ہوں کہ جس طرح پچھلی کتاب کو پذیرائی ملی تھی اسی طرح یہ کتاب بھی مقبول ہوگی ان شاء اللہ ۔
میں نے پچھلی کتاب میں عرض کیا تھا “اس سے آگے کی کہانی اگلی کتاب کی زبانی سنانا ہوگی “۔ اب یہ وعده پورا کررہا ہوں ۔
پچھلی کہانیوں کی طرح یہ کہانیاں بھی “سپنس ڈائجسٹ” میں شائع ہو کر مقبول ہو چکی ہیں ۔
میں ایک مرتبہ پھر جناب آصف حسن ، ما لک سٹی بک پوائنٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ان کہانیوں کو قابل اشاعت سمجھا ۔
مجھے امید ہے کتابی شکل میں محفوظ ہونے کے بعدان کہانیوں کا حسن مزید نکھرے گا

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “شاہ جہاں سے بہادر شاہ ظفر تک”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Cart
Your cart is currently empty.
Open chat
Knowledgeworld https://knowledgeworld.com.pk/books/%D8%B4%D8%A7%DB%81-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DB%81%D8%A7%D8%AF%D8%B1-%D8%B4%D8%A7%DB%81-%D8%B8%D9%81%D8%B1-%D8%AA%DA%A9 شاہ جہاں سے بہادر شاہ ظفر تک شاہ جہاں سے بہادر شاہ ظفر تک ₨745.00

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home3/knowled4/public_html/wp-includes/functions.php on line 5309